Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کراچی ٹیسٹ: پہلے دن کے اختتام پر قومی ٹیم شدید مشکلات کا شکار

کراچی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ...
شائع 26 جنوری 2021 05:41pm

کراچی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم، پروٹیز کے 220 رنز کے جواب میں قومی ٹیم نے 4 وکٹوں پر 33 رنز بنالئے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کا پہلا دن ختم، قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہے اور اپنی پہلی اننگز میں 33 رنز پر 4 وکٹیں گنوا چکی ہے، شاہینوں کو پہلی اننگز کا خشارہ ختم کرنے کیلئے اب بھی 187 رنز درکار ہیں جبکہ اُن کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔

پاکستانی ٹاپ آرڈر ایک بار پھر بری طرح ناکام ہوگیا، دونوں اوپنرز عابد علی اور ڈیبیو میچ کھیلنے والے عمران بٹ بالترتیب 4 اور 9 رنز بنا کر 15 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے، کپتان بابر اعظم 7 رنز بناسکے جبکہ نائٹ واچ مین شاہین شاہ آفریدی بھی 4 گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے اور صفر کے اسکور پر چلتے بنے۔

پہلے روز کے اختتام پر اظہر علی اور فواد عالم 5، 5 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے اور کل صبح اننگز کو آگے بڑھائیں گے۔ پروٹیز کی جانب سے رباڈا 2 جبکہ مہاراج اور آنرچ ایک ایک وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 220 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ ڈین ایلگر نے 58، جارج لنڈے نے 35، ڈوپلیسی نے 23 اور رباڈا نے ناٹ آؤٹ 21 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے تین، ڈیبیو کرنے والے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے دو دو جبکہ کم بیک کرنے والے حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div