Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا سے مزید 34 افراد چل بسے، 1,599 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید...
اپ ڈیٹ 31 جنوری 2021 10:18am

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید 34افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے جبکہ 1,599نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11,657ہوگئی جبکہ 544,813افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,599نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 5 لاکھ44ہزار813ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ46 ہزار437ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ57ہزار 353افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں66ہزار953،اسلام آباد میں41ہزار359،بلوچستان میں18ہزار815 ،گلگت بلتستان میں4908اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے8988کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندہ سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید34مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 11657ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں3992افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 4736،خیبرپختونخوا میں 1897،اسلام آباد میں475،بلوچستان میں195اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث260 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ33ہزار182 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,125مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,822افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 4لاکھ99ہزار974مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران42ہزار455کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1599افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 79لاکھ32ہزار196افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

اسلام آباد

corona vaccine

coronavirus death

corona test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div