Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کراچی: کورونا ویکسین لگانے کےلئے انتظامات حتمی مراحل میں داخل

کراچی میں کوروناویکسین لگانےکےلئےانتظامات حتمی مراحل میں داخل...
شائع 31 جنوری 2021 11:18pm

کراچی میں کوروناویکسین لگانےکےلئےانتظامات حتمی مراحل میں داخل ہوچکےہیں۔کوویڈ 19سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین پہلےفرنٹ لائن ورکرز کولگائی جائے گی۔ پہلے مرحلےمیں سرکاری اسپتالوں میں کام کرنیوالے طبی عملےکوویکسین لگائی جائیگی۔

این سی اوسی نےنادرا کی مددسےہیلتھ ورکرزکی فہرست تیارکرلی سرکاری طبی عملے کولگانےکےلئےویکسین وفاق فراہم کریگا۔ویکسین وفاقی حکومت کی مرتب کردہ حکمت عملی کے تحت لگائی جائیگی صوبائی حکومت نے بھی ویکسین کےلئے 3 نجی کمپنیوں سے رابطہ کرلیا۔

چین کیجانب سےویکسین کی5لاکھ ڈوزپاکستان کو دی گئی ہیں۔ویکسین لگوانےوالےفرد کو ایک کارڈ بھی جاری کیا جائے گا۔کارڈ میں نام، ویکسین کی تاریخ اور دیگر تفصیلات درج ہونگی دوسرے مرحلے میں کمیونٹی ویکسین کاعمل شروع ہوگاعام افرادکوویکسین لگانےکےلئےبھی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔اس مرحلے میں ویکسین پہلے بڑی عمر کےافراد کو لگائی جائیگی۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے2فروری سےصوبےمیں کوروناویکسین لگانےکافیصلہ کرلیا ہے۔

کراچی،حیدرآباداورشہیدبینظیرآبادکے10اضلاع میں ابتدائی طورپرویکسین لگائی جائےگی۔پہلے مرحلے میں پیرامیڈیکل اسٹاف اوردیگرفرنٹ لائن ورکرزکو ویکسین لگائی جائےگی۔

ڈائریکٹر صحت، ڈاکٹر ندیم شیخ نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی کے6 اضلاع میں 10 ویکسینیشن سینٹرز قائم کیےگئے ہیں۔ضلع وسطی میں 3، شرقی میں2، جنوبی میں 2 مراکز، ضلع غربی میں 1، ملیر اور کورنگی میں بھی 1 ایک مرکز قائم کیاگیا ہے۔

ان مراکزمیں جناح اسپتال،خالق دیناہال،آغاخان اسپتال،سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال ناگن چورنگی،سندھ گورنمنٹ نیوکراچی اسپتال،سندھ گورنمنٹ قطراسپتال اورنگی ٹاون، سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد، سندھ گورنمنٹ کورنگی اسپتال، ڈاو کیمپس یونیورسٹی روڈ، میں بھی ویکسینیشن سینٹرز قائم کردیے گئے ہیں۔

سندھ کےدیگراضلاع میں بدین، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، اور سکھرمیں بھی مراکز تیار ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div