Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 546,428 ہوگئی، 11,683اموات

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ...
شائع 01 فروری 2021 09:04am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد546,428ہوگئی جبکہ 11,683افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,615نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد5 لاکھ46ہزار428ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ47 ہزار249ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ57ہزار 796افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں67ہزار214،اسلام آباد میں41ہزار418،بلوچستان میں18ہزار823 ،گلگت بلتستان میں4909اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے9019کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نند سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید26مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 11683ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں3996افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 4747،خیبرپختونخوا میں 1906،اسلام آباد میں475،بلوچستان میں195اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث262 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ33ہزار493 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,092مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,278افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ01ہزار252مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران34ہزار785کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1615افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 79لاکھ66ہزار981افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

اسلام آباد

coronavirus death

corona test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div