Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پاکستانی نژاد روسی سائنسدان نے کورونا کی دوا تیار کرلی

کراچی (کامران شیخ):پاکستانی نژادروسی سائنسدان ڈاکٹرجان عالم نے...
شائع 01 فروری 2021 06:24pm

کراچی (کامران شیخ):پاکستانی نژادروسی سائنسدان ڈاکٹرجان عالم نے کورونا کی دوا تیار کرلی۔انہوں نےدعوی کیاہےکہ منرولائٹ کے استعمال سے کورونا مریض 10دن میں مکمل صحتیاب ہوسکتا ہے۔یہ دوا نینو ٹیکنالوجی پرمبنی منرل سے بنی ہے اور یہ پانچویں جنریشن کی جدید تحقیق پر مبنی دوا ہے۔

انہوں نےآج نیوزسے گفتگوکرتےہوئے کہا کہ منرو لائٹ دوا کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں۔یہ انسانیت کےلئے نہایت مفید دوا ہے جس کو ایک دن کے بچے کو بھی استعمال کروائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منرو لائٹ دوا کے استعمال سے کورونا مریض نوبلائزنگ کے 10 دن میں مکمل صحتیاب ہوسکتا ہے۔ وینٹی لیٹرز پرڈالے گئے مریض بھی اس سے فوراً صحت یاب ہو سکتے ہیں۔

ڈاکٹر جان عالم نے کہا کہ اس دوا کو چہرے یا جسم کے دوسرے حصوں پر سپرے کر کے کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے اور ایک دفعہ سپرے کرنے کےبعد 3 سے 4 گھنٹے مکمل طور پر وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر جان عالم نے کہا کہ انہوں نے یہ دوا 7 سال قبل بنائی تھی اور 2017 میں روس میں رجسٹرڈ ہوئی۔

ڈاکٹر جان عالم نے دیگر ادویات بھی ایجاد کی ہیں جن میں کینسر کے خلاف بھی بہت موثر دوا شامل ہے جس کے استعمال سے کینسر کا مرض مکمل صحت یاب ہوجاتا ہے۔

ڈاکٹرجان عالم کے مطابق انہیں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات پر حکومت روس میں 3 عدد اعلیٰ ملکی ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔وہ 2019،2018 اور 2020 کے دنیا کے بہترین میڈیکل سائنسدان ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں۔

انہوں نےدعویٰ کیا کہ وہ دنیا کے پہلے سائنسدان ہیں جس نےکورونا کی دوا تیار کی ہے۔یہ دوا حکومت پاکستان سے بھی رجسٹرڈ ہو چکی ہے۔

انہوں نے کئی مریضوں کے حوالے دے کر بتایا کہ وہ انکی دوا کے استعمال کے بعد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹر جان عالم نے حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے کہ یہ دوا اسپتالوں میں استعمال کر کے مریضوں کو صحتیاب کریں۔

انہوں نے کہا کہ وہ حکومت پاکستان کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کےلئے تیار ہیں۔

ڈائریکٹر ہیڈ آف مارکیٹنگ سیلز اینڈ ڈسٹری بیوشنز ہاشم علوی نے ڈاکٹر جان عالم سے متعلق بتایا کہ انہوں نے 18 دسمبر 2019 کو ایک اعلیٰ سائنٹسٹ کانگریس جو کہ کمیٹی نیشنل اولمپکس اسپورٹس پیرس، فرانس میں منعقد ہوئی اس میں ورلڈ بیسٹ ڈاکٹر کا ایواڑد حاصل کیا۔

یہ ایوارڈانٹرنیشنل ہائرایجوکیشن،یونائیٹڈنیشن کمپیکٹ،آکسفورڈ ایجوکیشنل نیٹورک اورورلڈ ریجسٹر آف ایلیٹ سائنٹسٹ کی طرف سےنوازاگیا ہے۔

تین سال سےمسلسل بہترین سائنسدان کاایوارڈ حاصل کرنے والے ڈاکٹر جان عالم کے مطابق انکی یہ دوا پاکستان میں ڈریپ سےمنظور شدہ ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div