Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

پاکستان میں کوروناسے مزید 63 اموات، 1,220 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید...
اپ ڈیٹ 02 فروری 2021 12:29pm

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 63افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 11,746ہوگئی جبکہ مزید1,220 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد547,648ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,220نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد5 لاکھ47ہزار648ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ47 ہزار727ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ58ہزار 220افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں67ہزار419،اسلام آباد میں41ہزار493،بلوچستان میں18ہزار830 ،گلگت بلتستان میں4909اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے9050کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندر سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید63مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 11746ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4004افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 4793،خیبرپختونخوا میں 1912،اسلام آباد میں475،بلوچستان میں196اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث264 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ33ہزار365 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,881مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,285افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ02ہزار537مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران38ہزار813کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1220افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 80لاکھ05ہزار794افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

اسلام آباد

coronavirus death

corona test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div