Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ماضی کی نامور اداکارہ سنگیتا ڈرامہ سیریل "ابا" کی ڈائریکشن دیں گی

کراچی: پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی ماضی کی نامور...
شائع 02 فروری 2021 11:28pm

کراچی: پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی ماضی کی نامور اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا ڈرامہ سیریل "ابا" کی ڈائریکشن دیں گی۔

سنگیتا نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کورونا نے دیگر شعبوں کی طرح شوبز کی دنیا کو بھی متاثر کیا فلمیں بحران کا شکار ہیں ٹی وی ڈراموں سے شوبز کو سہارا ہے جہاں مجھے ایک اچھی ٹیم کے ساتھ ڈرامہ سیریل "ابا" بحیثیت ہدایتکارہ بنانے کا موقع ملا ہے جو موجودہ ڈراموں کے موضوعات سے ہٹ کر اچھوتی کہانی پر مبنی سیریل "ابا" ہوگی۔

سنگیتا کا مزید کہنا تھا کہ کورونا نے لوگوں کو بہت کچھ سیکھا دیا ہے۔

اس موقع پر ڈرامہ سیریل "ابا" کے پروڈیوسر نورالحسن رانا اور فنکار کامران مجاہد، سزیل فاطمہ، صندل نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مزکورہ سیریل عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی جس کی کہانی موجودہ دور کے معاشرے سے جڑی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div