Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

"سر نکاح نامے پر دیئر اِز نو مائی انگوٹھا"

سیشن کورٹ میں اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل، میرا نے پیش ہو...
شائع 03 فروری 2021 11:10pm

سیشن کورٹ میں اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل، میرا نے پیش ہو کر شواہد سے متعلق یو ایس بی عدالت کے حوالے کردی۔ کمرہ عدالت میں میرا نے انگریزی بولنے کی کوشش مگر پھر زبان پھسل گٸی۔

ایڈیشنل سیشن جج راٸے محمد خان نے میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت کی تو میرا اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت پہنچیں۔

میرا نے بیان دیا کہ جج صاحب یہ جھوٹا کیس ہے، انہوں نے عتیق الرحمان سے کوٸی شادی نہیں کی۔ یہ جھوٹے لوگ میری شہرت سے فاٸدہ اٹھا کر مشہور ہونا چاہتے ہیں۔ لہذا ان کی اپیل منظور کر کے فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاٸے۔

عدالت کو یو ایس بی فراہم کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ اس میں 5 گھنٹے کی ریکارڈنگ ہے، جس میں سارے ثبوت موجود ہیں۔

عدالت میں میرا نے اپنے مخصوص انداز میں انگریزی بولنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا۔۔۔ "سر نکاح نامے پر There is no my انگوٹھا"۔

عدالت نے سماعت 10 فروری تک ملتوی کرتے ہوٸے وکلا کو بحث کیلئے طلب کرلیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div