Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

بلال سعید کا اپنے بھائی اور اس کی دوست پر تشدد، ویڈیو وائرل

لاہور میں معروف گلوکار بلال سعید کا بھائی اور اس کی دوست سے ...
شائع 04 فروری 2021 08:29pm

لاہور میں معروف گلوکار بلال سعید کا بھائی اور اس کی دوست سے لڑائی جھگڑے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ موقع پر موجود ڈولفن اہلکار بیچ بچاؤ کرتے رہے۔

مشہور گلوکار بلال سعید آپے سے باہر، بھائی اور اس کی دوست پر لاتوں اور گھونسوں کی بوچھاڑ کردی، واقعے کی موبائل فوٹیج میں بلال سعید کو ڈولفن اہلکاروں کی موجودگی میں تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج میں ڈولفن اہلکار بلال سعید کو قابو کرنے کی کوشش کرتے بھی دکھائی دیے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کئی روز قبل سندر کے علاقے میں پیش آیا تھا۔ بلال سعید کی جانب سے کارروائی کیلئے تھانہ سندر میں درخواست دی گئی تھی، بعد ازاں گلوکار اور ان کے بھائی کے درمیان صلح بھی ہو چکی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div