Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
08 Shawwal 1445  

وینا ملک کیس، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کو دوبارہ نوٹس جاری

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وینا ملک کے سابق شوہر کی 2...
شائع 04 فروری 2021 11:25pm

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وینا ملک کے سابق شوہر کی 2 معصوم بچوں کو پاکستان منتقلی کے خلاف درخواست پر اسد خٹک کو کورٹ پراسس فیس جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے جواب کیلئے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کے دوران درخواست گزار سے کہا کہ آپ نے گزشتہ سماعت کے بعد کورٹ پراسس فیس جمع نہیں کرائی، جس پر وکیل نے پراسس فیس جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کی۔ عدالت نے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

وینا ملک کے سابق شوہر اسد بشیر خٹک نے درخواست میں مؤقف اختیار کر رکھا ہے کہ وہ 5 سالہ امل اور 6 سالہ ابراہیم کے والد ہیں، دونوں بچے امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں۔ ان کے اور سابق اہلیہ وینا ملک کے درمیان یو اے ای میں کیس زیر سماعت ہے۔ دبئی کی عدالت نے 4 اپریل 2018 کو کہا بچے دبئی کی حدود سے باہر لے جانے پر پابندی عائد کی مگر وینا ملک نے دبئی میں قونصل خانے کے عملے سے مل کر غیر قانونی طور پر بچوں کو منتقل کیا۔

واضح رہے کہ اسد بشیر اور وینا ملک نے 2013 میں شادی کی جبکہ 2017 میں طلاق ہوگئی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div