Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کراچی میں ورلڈ حجاب ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

کراچی: ورلڈ حجاب ڈے آرگنائزیشن اور روٹراکٹ کلب آف عیسا کریک کی...
شائع 06 فروری 2021 11:59pm

کراچی: ورلڈ حجاب ڈے آرگنائزیشن اور روٹراکٹ کلب آف عیسا کریک کی جانب سے ورلڈ حجاب ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یومِ حجاب ہر سال یکم فروری کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ گزشتہ کچھ سالوں سے پاکستان میں بھی اس دن کو منایا جانے لگا ہے جبکہ اسی سلسلے میں یکم فروری کو کراچی میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ہر عمر کی خواتین، دیگر حجابی سوشل میڈیا اِنفلوئینسرز اور طلباء نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں پاکستان میں ورلڈ حجاب ڈے کی ایمبیسڈر مریم جمیل نے کہا کہ "حالیہ وقتوں کی ضرورت ہے کہ دنیا میں تیزی سے بڑھتے حجابو فوبیا کے خلاف آواز اُٹھانے میں پاکستان بھی اپنا اہم کردار ادا کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں حجاب پہننے والی خواتین کو امتیازی رویّوں اور شدّت پسندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اُن سب خواتین کے حقوق کی جنگ میں اب پاکستان بھی آواز اُٹھائے گا"۔

روٹراکٹ کلب آف عیسا کریک کی صدر مدحت جمال نے کہا کہ "پہناوا کبھی انسان کو بیان نہیں کرسکتا، حجاب ہمارا انتخاب اور عزت ہے"۔

روٹراکٹ کلب آف عیسا کریک کی حفصہ فہیم نے کہا کہ "دنیا بھر میں حجابیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف پاکستانی خواتین متحد ہیں اور ہر طرح سے ان کی سماجی اخلاقی اور نظریاتی حمایت کرتی ہیں"۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء میں دونوں آرگنائزیشن کی جانب سے سرٹیفیکٹس تقسیم کئے گئے جبکہ آٓئندہ بھی پُرعزم رہ کر جدوجہد جاری رکھنے کا ارادہ کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div