Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،اسے سیاست میں مت گھسیٹیں ،ترجمان پاک فوج

راولپنڈی:پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ...
شائع 08 فروری 2021 01:27pm

راولپنڈی:پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،اسے سیاست میں مت گھسیٹیں ،کسی سے کسی قسم کا کوئی بیکڈور رابطہ نہیں ،بھارت کا خطے ميں منفی رول ہے پاکستانی ساکھ متاثرکرنے کی کوشش کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار نے ایک بیان میں کورونا سے متعلق کہا ہے کہ سب کو معلوم ہے کوروناایک عالمی وباء ہے ،جس سےپاکستان سمیت پوری دنیا متاثرہوئی ہے،کورونا پاکستان میں بھی ایک مسئلہ بن گیا تھا،کوروناسےنمٹنےمیں اصل ہیروفرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزہیں،جنہیں پہلے ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا،قوم نےکوروناکابہت اچھےطریقےسےمقابلہ کیا۔

بھارت کے حوالے سے بات کرتےہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت دہشتگردی کےمعاملےمیں بےنقاب ہوگیا،ہم نےڈوزئیر پوری دنیا کےسامنےرکھے،پریس کانفرنس میں بھارت سےمتعلق ثبوت دیئے،بھارت نے پاکستان کی ساکھ متاثرکرنے کی کوشش کی،بھارت کا خطے میں منفی کردار ہے۔

میجرجنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ، سیاست میں مت گھسیٹیں ،اگرکسی کےپاس فون کرنےکےثبوت ہیں توسامنےلائیں،کسی سے کسی قسم کا کوئی بیک ڈوررابطہ نہیں،اس قسم کی قیاس آرائیاں بند ہونی چا ہییں اور بغیر تحقیق اس بارے میں بات کرنا کسی کو بھی سوٹ نہیں کرتا۔

کے ٹو پر لاپتہ کوہ پیماؤں کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علی سدپارہ قوم کے ہیروہیں ،علی سدپارہ،دیگرکوہ پیما گزشتہ72گھنٹےسے لاپتہ ہیں،پاکستان آرمی ریسکیو آپریشن کررہی ہے،حدسےآگے جاکرریسکیوآپریشن کررہےہیں۔

coronavirus

DG ISPR

Major General

Babar Iftikhar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div