Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

سینیٹ الیکشن 2021 کیلئے ریٹرننگ اور پولنگ افسران کی تقرری

اسلام آباد:سینیٹ الیکشن 2021 کیلئے الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ اور...
شائع 09 فروری 2021 03:28pm

اسلام آباد:سینیٹ الیکشن 2021 کیلئے الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ اور پولنگ افسران کی تقرری کردی جبکہ سینیٹ انتخابات کا شیڈول 11فروری کو جاری کیا جائے گا۔

سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی، الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے عملے کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں سپیشل سیکرٹری ظفر اقبال ریٹرننگ افسر ہوں گے، شمشاد خان، شاہد اقبال، آصف علی یاسین اسلام آباد کے پولنگ افسران مقرر کئے گئے ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان سندھ ، صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان پنجاب ، صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ خیبر پختونخوا اور صوبائی الیکشن کمشنر محمد رزاق بلوچستان کے ریٹرننگ افسر مقرر کئے گئے ہیں۔

Senate elections

ECP

اسلام آباد

Polling

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div