Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا سےمزید 57اموات، جاں بحق افراد کی تعداد 12,185ہوگئی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے...
اپ ڈیٹ 11 فروری 2021 12:46pm

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے آج مزید57اموات ہوئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 12,185ہوگئی جبکہ کورونا کے1,502نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 559,093ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,502نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 5 لاکھ59ہزار 093 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ 52ہزار296ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ62ہزار 391افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں68ہزار972،اسلام آباد میں42ہزار279،بلوچستان میں18ہزار898 ،گلگت بلتستان میں4923اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے9334کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندد سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید57مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 12185ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4171افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 4982،خیبرپختونخوا میں 1976،اسلام آباد میں481،بلوچستان میں197اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث276 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ30ہزار225 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,760مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,732افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ16ہزار683مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران37ہزار452کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1502افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 83لاکھ25ہزار543افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

اسلام آباد

coronavirus death

corona test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div