Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت بڑھا دیا گیا

سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت بڑھا دیا گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی 15 فروری تک جمع کروائے جا سکیں گے۔ جبکہ نامزد امیدواروں کی فہرست 16 فروری کو جاری کی جائے گی۔
اپ ڈیٹ 13 فروری 2021 11:09am

سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت بڑھا دیا گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی 15 فروری تک جمع کروائے جا سکیں گے۔ جبکہ نامزد امیدواروں کی فہرست 16 فروری کو جاری کی جائے گی۔ سینیٹ امیدواروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ شام پانچ بجے تک امیدواران اپنے کاغذات جمع کرواسکیں گے۔ تین مارچ کو انتخابی دنگل سجے گا۔

الیکشن کمیشن پنجاب آفس میں سینیٹ انتخابات کے امیدواروں کی آمد کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ گذشتہ روز چالیس امیدواروں نے کاغذات حاصل کئے، جبکہ مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا اور تحریک انصاف کے جمشید اقبال چیمہ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 تا 18 فروری ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں ہوگی۔ کاغذات منظور یا مسترد کئے جانے کے فیصلوں کیخلاف ٹربیونل میں اپیل کرنے کی تاریخ 20 فروری مقرر کی گئی ہے۔ اپیلوں پر فیصلہ 23 فروری کو ہوگا۔

امیدواروں کی حتمی فہرستیں 24 فروری کو آویزاں کی جائیں گی۔ کوئی بھی امیدوار 25 فروری تک مقابلے سے دستبردار ہوسکے گا۔ سینیٹ کے انتخابات کیلئے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی۔

پاکستان

senate election 2021

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div