Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

65سال اور زائد عمر والےافراد کیلئے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی وزیرترقی ومنصوبہ بندی اسدعمرنے 65سال...
شائع 15 فروری 2021 11:01am

اسلام آباد:وفاقی وزیرترقی ومنصوبہ بندی اسدعمرنے 65سال اورزائدعمروالےافراد کیلئےکوروناویکسین کی رجسٹریشن کااعلان کردیا۔

وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں 65 سال اور اس سے زائد عمر والے افراد کیلئے انسداد کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا اعلان کیا۔

اسد عمر نے کہا کہ 65سال اوراس سےزائد عمرکےبزرگ شہری انسداد کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کراسکتے ہیں،‏بزرگ شہری رجسٹریشن کیلئے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 1166 پربھیجیں۔

وفاقی وزیراسدعمرنے مزید کہا کہ ‏انشاء اللہ رجسٹرڈ ہونے والے بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین مارچ سےلگنا شروع ہوگی۔

NCOC

asad umar

اسلام آباد

corona vaccine

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div