Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاسپورٹ کی فیسوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پاسپورٹ کی فیسوں میں کمی کانوٹیفکیشن جاری...
شائع 17 فروری 2021 10:06pm

وفاقی حکومت نے پاسپورٹ کی فیسوں میں کمی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔پانچ سال کے لئے 36 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 3 ہزار اور ارجنٹ کی پانچ ہزار جبکہ پانچ سال کے لئے 72 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 55 سو اور ارجنٹ کی 9 ہزار ہوگی۔

اسلام آباد وفاقی حکومت نے پاسپورٹ کی فیسوں میں کمی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔پانچ سال کے لئے 36 صفحات پرمشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس3 ہزار اور ارجنٹ کی پانچ ہزارجبکہ پانچ سال کےلئے 72 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس پانچ ہزارپانچ سو اور ارجنٹ کی 9 ہزار ہوگی۔پانچ سال کے لئے 100 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس6ہزاراورارجنٹ کی12 ہزار ہوگی۔ جبکہ دس سال کےلئے36 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس چار ہزار پانچ سو اور ارجنٹ کی سات ہزار پانچ سو اور دس سال کے لئے 72 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس آٹھ ہزار دوسوپچاس اور ارجنٹ کی 13 ہزار پانچ سوہوگی۔

دس سال کے لئے 100 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 9 ہزار اور ارجنٹ کی 18 ہزار ہوگی۔

مقرر کردہ فیسوں کا اطلاق 17 فروری سے ہو گا ۔ڈائریکٹوریٹ جنرل ایمگریشن اینڈ پاسپورٹ نے فیسوں میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

federal government

Passport

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div