Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

موجودہ چیلنجز میں خود کو ہر وقت تیار رکھنا ہوگا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ موجودہ...
شائع 18 فروری 2021 08:50am

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ موجودہ چیلنجز میں خود کو ہر وقت تیار رکھنا ہوگا ،پاک فضائیہ کے افسران جدید رجحانات سے خود کو روشناس کریں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ایئر فورس کے ایئروار کالج کراچی کا دورہ کیا،پی اے ایف پہنچنے پر کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نےاستقبال ان کا کیا۔

پاک فوج کے سربراہ نے شرکا ءسے خطاب کرتےہوئے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابی کی تعریف کی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے افسران جدیدرجحانات سےخودکوروشناس کریں،جدید جنگی تقاضوں اور رجحانات میں ہر وقت تیار رہنا ضروری ہے،ہمیں موجودہ چیلنجزمیں خود کو ہروقت تیاررکھنا ہوگا۔

اس سے قبل پا ک فوج کے سپہ سالار نے سینٹرل آرڈیننس ڈپو کراچی کا بھی دورہ کیا، ان کو ایک صدی پرانے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن پر بریفنگ دی گئی۔

جنرل قمرجاوید باجوہ نے فوج کی استعداد کار میں اضافے کیلئے لاجسٹکس کے شعبے میں آرڈیننس کور کی کوششوں کو سراہا۔

PAF

ISPR

COAS

karachi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div