Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات میں 28 سے 30 نشستیں جیتےگی،فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے...
شائع 18 فروری 2021 10:58am

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات میں28 سے30نشستیں جیتےگی،پی ٹی آئی سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت ہوگی۔

وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ تحریک انصاف سینیٹ کے انتخابات میں28سے30نشستیں حاصل کر کے سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت ہو گی۔

فواد چوہدری نےمزید کہا کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی نابالغ قیادت کو احساس ہو گا کہ تیل کس بھاؤ ہے،جلسوں بیانات اور استعفوں کے بعد لانگ مارچ خالی شارٹ واک رہ جائے گا، امید ہے ان جماعتوں کے اراکین اب نئی قیادت لائیں گے۔

خیال رہے چاروں صوبوں میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ کا عمل شام کو مکمل ہوگا جبکہ سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کوچاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی ،پولنگ کا عمل صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔

fawad chaudhry

اسلام آباد

Senate election

Federal Minister for Science and Technology

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div