Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

اٹک میں بس اور ٹریلر میں تصادم،5 افراد جاں بحق ، 19 زخمی

راولپنڈی :اٹک کے علاقے فتح جنگ میں بس اورٹریلرکے درمیان تصادم کے...
شائع 18 فروری 2021 11:05am

راولپنڈی :اٹک کے علاقے فتح جنگ میں بس اورٹریلرکے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افرادجاں بحق جبکہ 19زخمی ہوگئے ۔

اٹک کے علاقے فتح جنگ کے قریب کھوڑروڈ پرٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی ، حادثے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 19افراد زخمی ہوئے ،جن میں خواتین بھی شامل ہیں ۔

ریسکیو عملے نے جاں بحق اورزخمی افراد کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا ، زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

پولیس کے مطابق حادثے میں شکار ہونے والی مسافر بس پنڈی گھیب سے راولپنڈی جارہی تھی جبکہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

Attock

traffic accident

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div