Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

محمد حفیظ بڑے بھائی ہیں، ان کی بہت عزت کرتا ہوں، سرفراز احمد

کراچی: پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیدی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد...
شائع 18 فروری 2021 06:56pm

کراچی: پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیدی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ سے کوئی رنجش نہیں، وہ بڑے بھائی ہیں ان کی بہت عزت کرتا ہوں۔

ورچوئل کانفرنس میں سابق قومی کپتان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سکس کیلئےعزائم بلند ہیں، کوشش ہوگی پہلے ہی میچ سے ایسی ٹیم میدان میں اتاریں جو فائنل تک جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراؤڈ کے آنے سے میچز کا مزہ دوبالا ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آل راؤنڈر محمد حفیظ اور سابق کپتان سرفراز احمد کے درمیان لفظی جنگ چھڑگئی تھی، پی سی بی نے معاملے میں مداخلت کرکے دونوں کھلاڑیوں کی صلح کرائی تھی۔

حفیظ نے شروعات کی تھی، رضوان کو سنچری پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا تھا کہ کب تک ثابت کرنا پڑے گا کہ آپ نمبر ون ہو۔

حفیظ کی ٹوئٹ پر سابق کپتان سرفراز احمد نے ردعمل میں ٹوئٹ کیا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا کہ پاکستان کیلئے اب تک جتنے بھی وکٹ کیپرز کھیلے، سب نمبر ون رہے اور سب کا احترام کرنا چاہیئے۔

سابق کپتان نے مزید لکھا تھا کہ آئندہ جسے بھی موقع ملے گا وہ نمبر ون ہی ہوگا۔ سرفراز کی ٹوئٹ پر محمد عامر بھی سابق کپتان کے حق میں بول پڑے، انہوں نے لکھا کہ بابو آپ بھی نمبرون ہیں، لوگوں کا کام ہے کہنا، آپ انجوائے کريں۔

معاملے پر کرکٹ بورڈ نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا، ٹیم منیجر نے بات کرکے معاملہ رفع دفع کرایا اور دونوں کھلاڑیوں کو بیانات کے زریعے تنازعات میں نہ پڑنے کی ہدایت کی تھی۔