Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

دی ہنڈرڈ کرکٹ ٹورنامنٹ ڈرافٹ، کھلاڑیوں کی فہرست جاری

لندن: انگلش کرکٹ بورڈ نے رواں سال انگلینڈ میں ہونے والے دی ہنڈرڈ...
شائع 18 فروری 2021 07:45pm

لندن: انگلش کرکٹ بورڈ نے رواں سال انگلینڈ میں ہونے والے دی ہنڈرڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ڈرافٹ کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کیلئے 250 سے زائد کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں 36 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک لاکھ پاؤنڈز (یعنی 2 کروڑ 21 لاکھ 70 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) کی بیس پرائز کے ساتھ مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی کی بیس پرائس 80 ہزار پاؤنڈ (یعنی ایک کروڑ 77 لاکھ 37 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے جبکہ حفیظ، شاداب اور وہاب کی بیس پرائس 60 ہزار پاؤنڈ (یعنی ایک کروڑ 33 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔