Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

پی ایس ایل سکس کے آغاز میں صرف 2 روز باقی، ٹیموں کی بھرپورتیاریاں

کراچی: پاکستان سپر لیگ سکس کا میلہ سجنے میں صرف 2 روز باقی، کراچی...
اپ ڈیٹ 18 فروری 2021 08:48pm

کراچی: پاکستان سپر لیگ سکس کا میلہ سجنے میں صرف 2 روز باقی، کراچی میں کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹ کی فروخت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے کراچی میں شیڈول میچز کے ٹکٹس کی فروخت جاری ہے جبکہ لاہور میں کھیلے جانے والے 10 میچز کے ٹکٹس بھی فروخت کیلئے پیش کردئیے گئے۔

ایونٹ کا افتتاحی میچ ہفتے کو دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے آغاز سے قبل ٹیموں نے بھی بھرپور تیاریوں کا آغاز کردیا۔ پریکٹس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے جبکہ ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔

کراچی اور اسلام آباد کی ٹیمیں آج پریکٹس میچ میں آمنے سامنے ہیں۔