Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

پی ایس ایل 6: پہلا میچ کل کراچی اور کوئٹہ کے درمیان کھیلا جائے گا

کراچی: انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کے قریب، پاکستان سپر لیگ سکس کا...
شائع 19 فروری 2021 09:15pm

کراچی: انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کے قریب، پاکستان سپر لیگ سکس کا میلہ کل سے کراچی میں سجے گا۔ ٹائٹل کے حصول کیلئے 6 ٹیمیں ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گی۔ افتتاحی تقریب کے بعد پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔

چھ ٹیمیں، چونتیس میچز اور ٹرافی صرف ایک۔۔ ایکشن ہوگا لگاتار، وکٹیں گریں گی، چوکوں چھکوں کی ہوگی بہار۔۔ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن، دھاک بٹھانے کیلئے تیار۔۔ ریکارڈڈ افتتاحی تقریب پونے سات بجے نشر ہوگی جس میں عاطف اسلم بھی رنگ جمائیں گے جبکہ نصیبو لعل اور دیگر فنکار فینز کا لہو گرمائیں گے۔

تقریب کے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا، لائیو ایکشن رات 8 بجے شروع ہوگا۔

پہلے بیس میچز کی میزبانی کراچی کرے گا، پھر ایکشن لاہور منتقل ہوگا۔ پلے آف اور فائنل بھی قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ فاتح ٹیم کو چمچماتی ٹرافی اور 8 کروڑ روپے ملیں گے۔

HBL PSL

psl 2021

PSL update

PSL 6 Season

kk vs QG

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div