Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پی ایس ایل 6: افتتاحی میچ سے قبل ایک کھلاڑی کورونا میں مبتلا

پی ایس ایل 6 میں شریک کرکٹر کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ...
شائع 20 فروری 2021 01:43pm

پی ایس ایل 6 میں شریک کرکٹر کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں شامل ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اورغیرملکی کھلاڑیوں کے تحفظات کے پیش نظر بائیو سیکور ببل میں موجود تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے فوری طور پر کورونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل کورونا کا شکار کھلاڑی کو علامات ظاہر ہونے پر قرنطینہ کیا گیا تھا جس کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

واضح رہے پی سی بی کی جانب سے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور کوچ ڈیرن سیمی کو پہلے ہی بائیوسیکیورببل کی خلاف ورزی کرنے پر 3 دن کے لیے آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے جہاں ان کے دوبارہ سے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے افتتاح میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض موجود نہیں ہوں گے۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کوچ ڈیرن سیمی کے ہمراہ بائیو سیکیور زون کی خلاف ورزی کی اور سیکیور زون سے باہر ایک ٹیم ممبر سے ملاقات کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اعلامیہ کے مطابق ایک ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشل کو بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے پر تین روز کے لیے آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں نے بائیو سیکیور ببل سے باہر تیسرے فرد سے ملاقات کی تھی جب کہ اسکواڈ دوبارہ جوائن کرنے سے قبل دونوں کے 2 منفی ٹیسٹ نتائج لازمی ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پریکٹس میچ کے دوران یہ واقع پیش آیا جس کے باعث ہفتے کو ٹرافی کے ساتھ ٹیم کا فوٹو شوٹ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وہاب ریاض کی جگہ اتوار کو لاہور قلندرز سے میچ میں پشاور زلمی نئے کپتان کا فیصلہ ہفتے کو ہی کیا جائے گا اور شعیب ملک ممکنہ امیدوار میں نمایاں ہیں۔

coronavirus

پاکستان

psl 6

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div