Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

نوشہرہ: ضمنی الیکشن میں شکست، پارٹی اختلاف کا اعتراف

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کہتے ہیں تحریک انصاف...
شائع 20 فروری 2021 08:18pm

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کہتے ہیں تحریک انصاف نوشہرہ میں ہونے والے الیکشن پر بدقسمتی سے پارٹی میں اختلاف تھا، نوشہرہ میں اب بھی ہمارا ووٹ بینک ہے ، ہم نے الیکشن کمیشن کو مکمل بااختیار بنایا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے پارلمینٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ جیسے ہم کہتے ہیں کہ الیکشن میں شفافیت ہونی چاہیے، ہم نے الیکشن کمیشن کو مکمل بااختیار بنایا ہے، قومی اسمبلی کی کرم ایجنسی میں جے یو آئی ف کی سیٹ تحریک انصاف نے جیت لی ، پنجاب میں ضمنی الیکشن وہاں تھا جو ن لیگ جیتی تھی، پچھلے عام انتخابات میں یہ نشستیں یہ 25سے30ہزار کے مارجن سے جیتے تھے،

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہم تین سے پانچ ہزار سے یہ نشستیں ہارے، ڈسکہ انتخاب میں لیگی قیادت نے دھونس اور غلط ماحول پیدا کیا جس سے دو لوگ جان سے گئے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پیسے اور دھونس کی سیاست کی ڈسکہ الیکشن اسکی ایک جھلک ہے۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ تحریک انصاف نوشہرہ میں ہونے والے الیکشن پر بدقسمتی سے پارٹی میں اختلاف تھا، نوشہرہ میں اب بھی ہمارا ووٹ بینک ہے، ہم چاہتے،تو نوشہرہ الیکشن میں اثرانداز بھی ہوسکتے تھے۔ وزیراعظم کی باتوں پر عمل پیرا ہوکر سب کو لیول پلینگ فیلڈ دی۔

shibili faraz

Information Minister

Parliament House

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div