Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

'تحریک انصاف ہمارے موقف کی حمایت کرتی ہے'

سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کےلئے حمایت حاصل کرنے کےلئے پی ٹی آئی...
اپ ڈیٹ 21 فروری 2021 10:22pm

سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کےلئے حمایت حاصل کرنے کےلئے پی ٹی آئی کا وفد ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادرآباد پہنچا۔

پی ٹی آئی وفدمیں اسد عمر،حفیظ شیخ فوزیہ ارشد،محمد میاں سومرو رکن قومی اسمبلی اسلم چیمہ جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے کنوینر خالد مقبول صدیقی،عامر خان، کنور نویدجمیل، امین الحق اور فیصل سبزواری وسیم اختر موجود تھے۔

میڈیاسےگفتگو میں فیصل سبز واری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہمارے موقف کی حمایت کرتی ہے اور مردم شماری پر یقین دہانی کروائی ہے کی گنتی پوری کی جائیگی اور محرومیاں دور کی جائینگی۔

مشیرخزانہ حفیظ شیخ کاکہناتھاکہ شفاف الیکشن ہماری خواہش ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت آنےسےپہلےاقتصادی حالت ابترتھے اس لئے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا اخراجات کم کئے ٹیکسسز بڑھائے گئے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرکاکہناتھا کہ ہر چند ماہ بعد آنا ہوتا ہے۔ بہت ساری پیشرفت ہوئی ہے اور مزید معاملات چلتے رہیں گے۔ اتحادیوں سے ملکراکثریت حاصل کرسکتے ہیں۔حفیظ شیخ پرکسی کو اعتراض نہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں ہماری اکثریت ہوگی۔ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان تحریری معاہدوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

Senate polls

Faisal Sabzwari

Senate election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div