Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بوئنگ کی اپنے 777 جیٹ طیارے گراؤنڈ کرنے کی تجویز، پی آئی اے کا انکار

بوئنگ کمپنی نے ایئرلائنز کو اپنے تیار کردہ بوئنگ 777 جیٹ طیاروں...
شائع 23 فروری 2021 09:09am

بوئنگ کمپنی نے ایئرلائنز کو اپنے تیار کردہ بوئنگ 777 جیٹ طیاروں میں استعمال ہونے والے انجنز کے استعمال کو ترک کرنے کی تجویز دی ہے۔ تاہم پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے واضح کیا ہے کہ اس کے بیڑے میں شامل 12 بوئنگ 777 طیارے جنرل الیکٹرک انجن کے حامل ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق جنرل الیکٹرک انجن والے 777 طیارے نہایت محفوظ تصور کیے جاتے ہیں اور پوری دنیا میں تقریباً ایک ہزار کی تعداد میں استعمال ہو رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پرٹ اینڈ وٹنی پی ڈبلیو 4000 انجنز کے حوالے سے یہ تجویز ہفتے کے روز یونائیٹڈ ایئرلائنز 777 کے سیدھے ہاتھ کے انجن کے کام کرنا چھوڑنے کے بعد ڈینور میں ہنگامی لینڈنگ کے واقعے کے بعد سامنے آیا۔

واضح رہے کہ یونائیٹڈ ایئرلائن کی فلائٹ 328 میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے۔ ڈینور ایئرپورٹ سے ہونولولو کیلئے اڑان بھرنے والے طیارے کے انجن میں آگ لگنے کے بعد جہاز کو بحفاظت ڈینور ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا تھا۔

یونائٹیڈ ایئرلائنز نے بوئنگ کی تجویز سے چند گھنٹوں قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے 24 فعال طیاروں کو رضاکارانہ اور عارضی طور پر ہٹا دے گا۔

بوئنگ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں مانگ میں کمی ہے اور ایئرلائنز نے اپنے طیارے گراؤنڈ کر رکھے ہیں، اس دوران 69 طیارے سروس میں تھے اور 59 اسٹوریج میں تھے۔ طیارے بنانے والی کمپنی نے ایئر لائنز کو آپریشن معطل کرنے کی تجویز دی جب تک کہ امریکی ریگولیٹرز معائنے کے لیے مناسب پروٹوکول کو مکمل نہیں کرلیتے۔

متاثرہ 777-200 ایس اور 777-300 ایس نئے ماڈلز کے مقابلے میں پرانے اور ایندھن کے حوالے سے غیر موثر ہیں اور زیادہ تر ایئرلائنز ان کو اپنے بیڑے سے باہر نکال رہے ہیں۔ برومفیلڈ، کولوراڈو میں پولیس کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر میں زمین پر طیارے کا اہم ملبہ دکھایا گیا جس میں ایک گھر کے باہر بکھرے ہوئے 26 سال پرانے طیارے کے انجن بھی شامل ہے۔

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) نے کہا کہ طیارے کی ابتدائی جانچ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ تر نقصان صرف سیدھے ہاتھ کے انجن تک ہی محدود ہے اور ہوائی جہاز کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ ان لیٹ اور کیسنگ انجن سے الگ ہوگئے تھے اور دو فین بلیڈ فریکچر ہوگئے جبکہ دیگر فین بلیڈز کے میں نقصان ہوا۔

جاپان کی وزارت ٹرانسپورٹ نے جاپان ایئر لائنز کمپنی لمیٹڈ (جے اے ایل) اور اے این اے ہولڈنگز انک کو پی ڈبلیو 4000 انجنز والے 777 کے استعمال کو ترک کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ اس پر بھی غور کیا گیا ہے کہ اضافی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق یونائیٹڈ ایئرلئنز طیاروں کا واحد امریکی آپریٹر ہے۔امریکی ایجنسی نے بتایا کہ یونائیٹڈ کے علاوہ جاپان اور جنوبی کوریا کی ایئرلائنز اس طیارے کا استعمال کر رہی ہیں۔

PIA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div