Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

کانگو: اقوامِ متحدہ کے قافلے پر حملہ، اطالوی سفیر ہلاک

افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں...
شائع 23 فروری 2021 09:37am

افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں اطالوی سفیر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملے کے دوران اطالوی سفیر لوکا آتان سیو اور ایک پولیس آفیسر ہلاک ہوگئے۔

اطالوی وزارت خارجہ کی جانب سے کانگو میں سفیر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ لوکا آتان سیو اقوام متحدہ کے امن مشن قافلے کے ساتھ سفر کررہے تھے کہ اسی دوران مشرقی کانگو کے علاقے گوما میں انہیں نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اطالوی سفیر کو حملہ آوروں نے اغوا کرنے کی کشش کی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور اطالوی سفیر شدید زخمی ہوگئے، تاہم سیکیورٹی فورسز کی مداخلت کے باعث حملہ آور فرار ہوگئے جب کہ اطالوی سفیر کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوئے۔

Congo

World Food Programme

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div