Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

انٹربینک: روپے کی قدر میں مزید بہتری

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی ...
اپ ڈیٹ 23 فروری 2021 06:06pm
کاروبار

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی قدر میں مزید کمی، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کی قدر 18 پیسے کم ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج منگل کے روز امریکی کرنسی کی قدر میں 18 پیسے کی مزید کمی دیکھی گئی ہے جس سے ڈالر 159 روپے 07 پیسے سے کم ہوکر 158 روپے 89 پیسے پر بند ہوا ہے۔

دوسری جانب آج انٹرنیشنل مارکیٹ میں اضافے کے باوجود لوکل سطح پر سونے کی قیمت میں 50 روپے کی معمولی کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 10 ہزار 700 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 43 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 10 ہزار 700 روپے اور 10 گرام سونا 94 ہزار 907 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 8 ڈالرز کے اضافے سے 1804 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

inter bank

currency market

currency rate

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div