Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پاکستان میں کورونا سےمزید 50 اموات، 1,196 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں،پاکستان میں مہلک...
اپ ڈیٹ 24 فروری 2021 01:55pm

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں،پاکستان میں مہلک وائرس سے آج مزید 50افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 1,196نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ، کورونا اب تک مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 12,708 ہوگئی جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 574,580 ہوچکی ہے ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,196نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 5لاکھ74ہزار580ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ 56ہزار741ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ68ہزار 891افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں71ہزار282،اسلام آباد میں43ہزار753،بلوچستان میں19ہزار004 ،گلگت بلتستان میں4954اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے9955کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندئ سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید50مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 12708ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4301افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 5269،خیبرپختونخوا میں 2050،اسلام آباد میں494،بلوچستان میں199اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث293 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ23ہزار665 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,632مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,964افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ38ہزار207مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران38ہزار453کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1196افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 87لاکھ90ہزار986افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

اسلام آباد

coronavirus death

corona test

coronvirus

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div