Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سندھ: سینیٹ الیکشن ، امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

سینٹ انتخابات میں سندھ کی گیارہ نشستوں کیلئے امیدواروں کی حتمی...
شائع 25 فروری 2021 08:08pm

سینٹ انتخابات میں سندھ کی گیارہ نشستوں کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی، 35 میں 17 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لئے، جنرل نشستوں کیلئے 10 میدان میں ہونگے۔ تحریک انصاف کی امیدوار خواتین اور ایم کیو ایم کا ٹیکنوکریٹ کی نشست سے دستبردار ہوگیا۔

ایم کیو ایم کی سبین غوری کاغذات نامزدگی کی واپسی پر پارٹی قیادت سے ناراض دکھائی دیں، سات جنرل نشستوں کیلئے 10، خواتین کی 2 نشستوں کیلئے 3 اور ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کیلئے 4 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔

سینٹ انتخابات کیلئے آج امیدواروں کیلئے حلف نامے جمع کرانے، کاغذات نامزدگی واپس لینے کا دن تھا، صبح سب سے پہلے پیپلز پارٹی کی شیری رحمان حلف نامہ جمع کرانے الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچیں۔ جس کے بعد فیصل واوڈا ار سیف اللہ ابڑو نے حلف نامہ جمع کرایا۔

مگر واپسی سے میڈیا سے گفتگو کئے بغیر ہی لوٹ گئے، ایم کیو ایم کی خاتون امیدوار سیبن غوری اور ٹیکنوکریٹ کی نشست کیلئے فارم جمع کرناوالے شہاب امام نے بھی کاغذات واپس لے لئے تاہم سبین غوری کاغذات کی واپسی پر پارٹی قیادت س ناراض دکھائی دیں۔

تحریک انصاف کی جانب سے محمود مولوی، ثمر علی خان حنید لاکھانی، حسن بکشی کے علاوہ خوایین امیدوار ارم بٹ اور فضا ذیشان سمیت تینوں امیداروں نے کاغزات واپس لے لئے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے شہادت اعوان نے ٹیکنوکیریٹ کی نشست کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات واپس لے لئے جبکہ خواتین امیدوار خیر النسا مغل اور فرزانہ بلوچ نے بھی کاغز واپس لے گئے۔ جی ڈی اے سردار رحیم اور آزاد امیدوار بھی الیکشن سے دستبردار ہوگئے۔

پیپلز پارٹی سندھ کی تمام گیارہ نشسوں پر انتخآبات میں حصہ لے رہی ہے جبکہ ایم کیو ایم 3، تحرک انصاف کے فیصل واوڈا اور سیف اللہ اابڑو کے علاوہ جی ڈی اے کے صدر الدین راشدی اور تحریک لبیبک سمیت کے نشا اللہ خان میدان میں ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div