Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان میں کورونا سےمزید 32اموات، جاں بحق افراد کی تعداد 12,804ہوگئی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے ...
اپ ڈیٹ 26 فروری 2021 12:30pm

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے آج مزید32اموات ہوئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 12,804ہوگئی جبکہ کورونا کے1,541 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 577,482ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,541نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 5 لاکھ77ہزار482ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ57ہزار408ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ70ہزار 222افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں71ہزار728،اسلام آباد میں44ہزار032،بلوچستان میں19ہزار035 ،گلگت بلتستان میں4956اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے10ہزار101کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندئ سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید32مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 12804ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4322افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 5323،خیبرپختونخوا میں 2065،اسلام آباد میں496،بلوچستان میں200اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث296 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ22ہزار285 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,558مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,505افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ42ہزار393مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران41ہزار849کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1541افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 88لاکھ73ہزار741افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

اسلام آباد

coronavirus death

corona test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div