Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

'ضمنی الیکشن ، پی ٹی آئی ووٹ بینک بڑھنے کا دعویٰ'

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ تاثر دیا جارہا...
شائع 27 فروری 2021 07:49pm

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو زیادہ تر حلقوں میں شکست ہوئی ہے حالانکہ ان انتخابات میں پی ٹی آئی کا ووٹ بینک بڑھا ہے سینیٹ الیکشن گھناؤنا کاروبار بن کر سامنے آیا ہے ۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس عمر کا کہنا تھا کہ سندھ میں وفاقی اداروں کی منصوبہ بندی کیلیے آیا ہوں ،وزیراعظم کے ٹاسک پر یہاں سے سفارشات تیار کررہا ہوں سفارشات کے بعد وزیراعظم خود سندھ آکر پیکیج کا اعلان کریں گے۔

اسد عمر کاکہنا تھا کہ ایک تاثر چلتا آرہا ہے حکومت کے لیے حالات مشکل ہیں تاریخ پر تاریخ دیکر حکومت کا خیالات میں خاتمہ کیا جاتا ہے حکومت کے خاتمے کی باتیں سن کر کان پک چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ کا الیکشن ایک گھناؤنا ونا کاروبار سامنے آیا ہے تحریک انصاف کے اراکین و رہنماوں کے اختلافات ضرور سامنے آئے ہیں ہمارے اراکین پارٹی کیساتھ سچے ہیں وزیرآباد میں ن لیگ 2018 کے الیکشن میں 30 ہزار سے جیتی تھی اس مرتبہ وہ صرف 5 ہزار سے جیتے ہیں۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ 2018 سے اس وقت ضمنی انتخابات کارکردگی بہتر ہوئی ہے حلیم عادل شیخ آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی کیخلاف بات کرتے تھے یہ صرف حلیم عادل شیخ کیخلاف نہیں ہورہا بلکہ تمام مخالفین کیساتھ ہورہا ہے کورونا ویکسین کی جلد آنے والی کھیپ میں وفاقی وزراء کو ویکسین لگوائی جائے گی تاکہ عوام کو اندازہ ہو کہ ویکسین میں کچھ نہیں سب لگوائیں ایشین ڈولپمنٹ بینک کے تعاون سے جلد اسمارٹ بجلی میٹر آجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسمارٹ بجلی میٹر لگنے سے چوروں کی نشاندہی ہوجائے گی ان کا کہنا تھا کہ سی سی آئی میٹنگ اس لئے ملتوی کی گئی کہ سیاسی پارہ بڑھا ہوا ہے وزیراعظم ملاقات میں سب سے زیادہ وزیراعلی سندھ کو سنتے ہیں سندھ بیراج پر اگر سندھ کے عوام کو اعتراض ہوگا وہ دور کیا جائیگا سینیٹ الیکشن کے بعد سی سی آئی اور ایکنک کا اجلاس ہوگا کے فور پر سندھ حکومت کو کوئی اعتراض نہیں اب کے فور کیلیے بجٹ وفاقی حکومت دے گی صوبائی روینیو بڑھے ہیں ایف بی آر ٹیکس کلیکشن بڑھا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ لیاقت جتوئی کو اگر تحفظات ہیں تو وہ سامنے آکر بات کریں اور ثبوت پیش کریں میڈیا نے ایک نان ایشو کو ایشو بنادیا حفیظ شیخ اور فوزیہ اشرف کو لیکر ایم کیو ایم بہادر آباد گیا تو ملاقات طویل ہوگئی پیر صاحب پگارا کے پاس گئے تو ڈیڑہ گھنٹے کی تاخیر ہوچکی تھی پیر صاحب نے پوچھا تو کہا کہ وہاں کوئی ایک نہیں سب کا ایک اپنا موقف ہے ایم کیو ایم جمہوری پارٹی ہے اس لئے سب سے بات کرتے کرتے تاخیر ہوئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div