Aaj TV News

BR100 4,597 Increased By ▲ 11 (0.24%)
BR30 17,781 Increased By ▲ 212 (1.21%)
KSE100 45,018 Increased By ▲ 192 (0.43%)
KSE30 17,748 Increased By ▲ 82 (0.46%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,367,605 7,586
DEATHS 29,097 20
Sindh 523,774 Cases
Punjab 462,323 Cases
Balochistan 33,910 Cases
Islamabad 117,436 Cases
KP 184,455 Cases

کراچی :سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے اراکین نے 3منحرف ساتھیوں پرحملہ کردیا ،باغی اراکین شہریارسر، کریم بخش اوراسلم ابڑو پر اراکین کی جانب سے تھپڑوں کی بارش کردی گئی۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس جاری تھا ،پی ٹی آئی کے اراکین ایوان سے غیر حاضر تھے، وقفہ سوالا ت کے دوران وزیرخوراک اسماعیل راہو اراکین کے سوالات کے جواب دے رہے تھے ، اس دوران تحریک انصاف کے 3منحرف ارکان کریم بخش گبول، شہریارشر اوراسلم ابڑو ایوان میں داخل ہوئے ۔

حکومتی اراکین نے تینوں ساتھیوں کو خوش آمدید کہا حاضری لگانے کے بعد جیسے ہی تینوں ارکین اپنی نششتوں پر بیٹھے باہرسے پی ٹی آئی کے ادیگر اکین اچانک ایوان میں داخل ہوئے اورتینوں منحرف ساتھویں پر حملہ آور ہو گئے ۔

ارکان کے شورشرابے اورگتھم گتھا ہونے پرڈپٹی اسپیکر نے اجلاس کل تک کیلئے ملتوی کردیا ۔

پی ٹی آئی کا الزام ہے تینوں ارکان کوپیپلزپارٹی نے اغواء کیا ہے ،جس پر اسلم ابڑو نےا غواء کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے ضمیرکے مطابق ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکین نے ان کے ساتھی کریم بخش گبول کو اغواء کرلیا ہے ۔