Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

'ووٹ بیچنے والے چارلوگوں کے نام بتادیئے'

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ انہوں نے...
شائع 05 مارچ 2021 10:56pm

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم کو کراچی کے ان چار لوگوں کے نام بتا دئیے ہیں جنہوں ووٹ بیچا۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے لاہور چیمبر آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پھر بھی پی ٹی آئی 2021 میں سینٹ کی سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں کوئی مسئلہ نہیں سوائے چوروں کے شور کے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعظم کے حق میں نعرے لگے ہیں۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ مجھے ہارجیت کی فکر نہیں،انسان ہارکے بھی بہت کچھ سیکھتا ہے ۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے ہار جیت کی فکر نہیں ، انسان ہار کے بھی بہت کچھ سیکھتا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہار بھی گیا تو زیادہ اکثریت لے کر آؤں گا، جس کو مجھ اعتماد نہیں وہ کھل کر اظہار کرے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ ضمیر کی آواز پر فیصلہ کریں ، اگرمیں غلط ہوں تو آپ مجھے چھوڑ دیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور آزادی اظہار رائے پر یقین ہے، بلیک ملیک کرکے اپنی بات نہیں منا سکتا۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعظم کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے

Ali Zaidi

ECP

Senate election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div