Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

وزیرخارجہ اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کریں گے

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج...
شائع 06 مارچ 2021 09:06am

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر سوا بارہ بجے ہوگا، دو نکاتی ایجنڈے کے مطابق وزیرخارجہ اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کریں گے، جس کے بعد ووٹنگ کے لئے شمار کنندگان کے پاس نام لکھوایا جائے گا۔

ووٹنگ سے قبل ایوان میں پانچ منٹ کے لئے گھنٹیاں بجائی جائیں گی۔ تمام ارکان کے ایوان میں آنے کے بعد قومی اسمبلی ہال کی تمام لابیاں بند کردی جائیں گی۔

وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دینے والے سپیکر قومی اسمبلی کی دائیں جانب لابی میں جائیں گے۔ جو ارکان اعتماد کا ووٹ نہیں دینا چاہیں گے وہ ایوان میں بیٹھے رہیں گے۔

ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد گنتی کا عمل شروع ہوگا۔ بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی گنتی کے بعد نتیجے کا اعلان کریں گے۔ نتیجے کے اعلان کے ساتھ ہی صدر مملکت کو تحریری طور پر نتیجہ ارسال کیا جائیگا اوراجلاس برخاست کردیا جائےگا۔

PDM

pm imran khan

National Assembly

Vote of Confidence

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div