Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی کا یوسف رضا گیلانی کیخلاف کل پھر درخواست دائر کرنے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے نومنتخب سینیٹر...
شائع 09 مارچ 2021 02:49pm

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے نومنتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی کیخلاف کل پھردرخواست دائرکرنے کا اعلان کردیا ۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کی رہنما ءملیکہ بخاری نے کہا کہ مزید مواد شامل کر کے کل پھر درخواست جمع کرائیں گے ،الیکشن کمیشن ہمیں اسی پیرائے پر پرکھے جو ڈسکہ الیکشن میں قائم کئے گئے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ ایسا کون سا قانون ہے جس کے تحت کوئی رکن پارلیمنٹ کامیابی کیلئے لوگوں کا ضمیر خریدے؟ قوم کی نظریں انصاف کیلئے الیکشن کمیشن پر لگی ہوئی ہیں۔

کنول شوزب نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کا بیٹا اقرارکرچکا ہے کہ وہ اپنے والد کیلئے ووٹ خرید رہا تھا ،مریم نوازسرعام کہہ چکی ہیں کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہیں ان کی جماعت کے ٹکٹ چلے ہیں ۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے مزید کہاکہ الیکشن کمیشن اس سارے معاملے کا خود بھی نوٹس لے سکتا تھا ۔

Farrukh Habib

اسلام آباد

Kanwal Shauzab

PPP

Yousuf Raza Gilani

Malika Bukhari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div