Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

آپ ساری زندگی غلط طریقے سے کھانے پر نمک اور کالی مرچ چھڑکتے رہے

کھانے پر نمک اور کالی مرچ چھڑکنے کے لیے عموماً لوگ نمک دانی کو...
شائع 10 مارچ 2021 11:40am

کھانے پر نمک اور کالی مرچ چھڑکنے کے لیے عموماً لوگ نمک دانی کو الٹا کر اسے ہلاتے ہیں تاکہ اس میں موجود نمک یا کالی مرچ نکل سکے۔

لیکن اب ایک ویٹرس نے اس طریقے کو غلط قرار دیتے ہوئے نمک دانی سے نمک وغیرہ نکالنے کا ایسا درست طریقہ بتا دیا ہے کہ دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق ٹک ٹاک اکاﺅنٹ @cody.93 پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں یہ ویٹرس صارفین کو دکھاتی ہیں کہ نمک دانی سے کس طرح نمک نکالا جاتا ہے۔

ویٹرس کے پاس دو نمک دانیاں ہوتی ہیں جن میں سے ایک میں نمک اور دوسری میں پسی ہوئی کالی مرچیں ہوتی ہیں۔ وہ کالی مرچوں والی نمک دانی کو الٹا کرکے اسے ہلانے کی بجائے اس کے پیندے پر بنے ہوئے ابھاروں پر نمک والی نمک دانی کو پیندے کی طرف سے رگڑتی ہے۔

دونوں نمک دانیوں کے پیندوں پر بنے ابھاروں کے رگڑ کھانے سے جو ارتعاش پیدا ہوتا ہے اس سے نمک دانی میں موجود کالی مرچ انتہائی آسانی کے ساتھ نکلنی شروع ہو جاتی ہے۔ بعد ازاں وہ اسی طریقے سے نمک دانی سے نمک نکالنے کا مظاہرہ کرتی ہیں۔

اس ویڈیو پر کمنٹس میں اکثر صارفین کا کہنا ہے کہ اس ویٹرس نے یہ طریقہ بتا کر ان کی زندگی کی آسان کر دی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div