Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

صادق سنجرانی کی سیاسی زندگی پرنظر

صادق سنجرانی 3 اپریل 2018 کو ہونے والے سینیٹ کے الیکشن میں...
شائع 11 مارچ 2021 07:52pm

صادق سنجرانی 3 اپریل 2018 کو ہونے والے سینیٹ کے الیکشن میں بطورآزاد امیدوار پہلی مرتبہ ایوان بالا کے رکن بنے اور ساتھ ہی چیئرمین سینیٹ بن گئے ۔ حکومت کی جانب سے چئیرمین سینیٹ کے لیےنامزد امیدوار صادق سنجرانی کل یوسف رضاگیلانی کے مدمقابل ہوں گے۔

سابق چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی 14 اپریل 1978 کوبلوچستان کے علاقے چاغی میں پیدا ہوئے ۔ ان کے والد محمد آصف سنجرانی کا شمار چاغی ضلع کے صف اول کے قبائلی سرداروں میں ہوتا ہے ۔

صادق سنجرانی نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی علاقے نوکنڈی سے حاصل کی بعد میں انہوں نے تعلیم اسلام آباد اور بیروں ملک سے بھی حاصل کی۔ صادق سنجرانی نے ماسٹر ڈگری بیروں ملک سے حاصل کی۔

صادق سنجرانی نے سیاسی کیریئر کاآغاز 1998 میں مسلم لیگ کی حکومت میں کیا۔ صادق سنجرانی 1998 میں مسلم لیگ ن کی حکومت میں میاں نوازشریف کے کواڈنیٹررہے ۔

صادق سنجرانی 2008 میں پیپلزپارٹی کی حکومت میں بھی اہم عہدوں پر کام کیا۔ صادق سنجرانی کو وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے انہیں وزیراعظم شکایت سیل کا انچارچ بنایا ۔

صادق سنجرانی 3 اپریل 2018 کو ہونے والے سینیٹ کے الیکشن میں بطور آزاد امیدوارپہلی مرتبہ ایوان بالا کے رکن بنے ۔ 12 مارچ 2018 کو انہیں بلوچستان سے پہلا چئیرمین سینیٹ منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس وقت ان کی حمایت پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے مشترکہ طورپرکی۔ بعد میں صادق سنجرانی کے خلاف یکم اگست 2019 کو تحریک عدم اعتماد آئی جو ناکام ہوئی۔

صادق سنجرانی اس وقت بلوچستان عوامی پارٹی اور تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار ہیں ۔

PDM

PPP

Senate election

Sadiq Sanjrani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div