Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

مردان میں ماربل سے بھرا ٹرک کار پر الٹ گیا، 4 افراد جاں بحق

مردان میں بونیر روڈ پرماربل سے بھرا ٹرک کار پرالٹ گیا ، حادثے...
شائع 12 مارچ 2021 09:27am

مردان میں بونیر روڈ پرماربل سے بھرا ٹرک کار پرالٹ گیا ، حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔

مردان کی تحصیل رستم میں بونیر روڈ پر ماربل سے بھرا ٹرک کار پرالٹ گیا ،جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2افراد شدید زخمی ہوئے ۔

جاں بخق افراد میں ارشد نامی شخص ،اس کی بیوی،6 سالہ بیٹا اور چار سالہ بیٹی شامل ہیں ۔

ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی،ریسکیو1122 کی ٹیم نے مشینری کے ذریعے کار کو کاٹ کر جاں بحق افراد اور زخمیوں نکال لیا اور قریبی اسپتال منتقل کردیا ،کار میں سوار افراد مردان سے بونیر جارہے تھے ۔

Accident

Truck

Mardan

Car

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div