Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

'سینیٹ میں اوپن بیلٹ کیلئے ہرممکن کوشش کی'

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سینیٹ میں اوپن بیلٹ...
شائع 12 مارچ 2021 06:41pm

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سینیٹ میں اوپن بیلٹ کیلئےہرممکن کوشش کی، عمران خان ملک کوترقی کی جانب لےجاناچاہتےہیں۔

سینیٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ آج ملک میں فرسودہ نظام کو شکست ہوئی ہے، آج ہمارےسیاسی مخالفین کےبیانیہ کوشکست ہوئی۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کیلئےعمران خان کےہاتھ مضبوط کریں، آج ہمارےچیئرمین سینیٹ کےامیدوارکامیاب ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی سیاسی تدفین ہونےوالی ہے، عوام کرپشن کےخلاف باہرنکلتےہیں،بچانےکیلئےہیں۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ سینیٹ الیکشن میں کیمروں کاڈرامہ بھی رچایاگیا، اپوزیشن کوآج مسترد ووٹوں سےسبق ملا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ آج شفافیت،عمران خان اورعوام کی فتح ہوئی۔

اس موقعے پر پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ آج مافیاز کو شکست ہوئی ہے، اپوزیشن کاپیسہ اورکرپشن آج کسی کام نہیں آئی، ہم ایک بارپر اوپن بیلٹ کی طرف جائیں گے۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ آج سنجرانی کےساتھ پورےبلوچستان کی فتح ہوئی ہے، اپوزیشن جماعتوں کو عوام نےمسترد کردیا ہے۔

فیصل جاوید نے مزید کہا کہ آج پی ڈی ایم مسترد ہوگئی ہے، کہیں پی ڈی ایم نےعلی گیلانی کی خدمات توحاصل نہیں کیں؟

Senate election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div