Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

'نیب حکومت کا سیاسی فرنٹ مین۔ ۔ ۔'

لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے چوہدری شوگر مل کیس میں ...
شائع 13 مارچ 2021 07:38pm

لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے چوہدری شوگر مل کیس میں نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی ہے کیونکہ وہ حکومت کے خلاف بات کرتی ہیں۔ کہتے ہیں براڈ شیٹ میں نیب نے جرمانہ دیا ہے لاہور ہائیکورٹ میں بھی جرمانہ دے گا، سینٹ الیکشن میں شکست کے بعد نیب ملک میں سیاست کا فرنٹ مین کے طور پر کام کر رہاہے۔

شاہد خاقان عباسی نے اسلام اباد میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا چوہدری شوگر مل کیس میں نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی ہے۔ نیب اور انکے چیئرمین کو اصل تکلیف یہ ہے کہ وہ حکومت کے خلاف بات کرتی ہیں، نیب نے لکھا کہ مریم ریاستی اداروں کے خلاف بات کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا چیئرمین نیب شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار بن کر اپنی نوکری پکی کرنا چاہتے ہیں، نیب کی اس پیٹشن نے ان کی حقیقت عیاں کر دی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا سینٹ الیکشن میں شکست کے بعد نیب ملک میں سیاست کا فرنٹ مین کے طور پر کام کر رہاہے، براڈ شیٹ میں نیب نے جرمانہ دیا ہے لاہور ہائیکورٹ میں بھی جرمانہ دے گا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا ہم نہ کیسوں سے گھبراتے ہیں نہ جیلوں سے، نیب کے ادارے نے پوری حکومت کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔

NAB

Shahid Khaqan Abbasi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div