Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا سےمزید 29 اموات، 2,253 نئےکیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج...
اپ ڈیٹ 15 مارچ 2021 01:33pm

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج بھی کورونا سے 29افرادانتقال کرگئے جبکہ 2,253 نئے کیسزر پورٹ ہوئے ،کوروناسےاموات کی مجموعی تعداد13,537ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد607,453ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید2,253نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 6 لاکھ07 ہزار 453 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2 لاکھ 61 ہزار411 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ86ہزار259افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں76ہزار106،اسلام آباد میں48ہزار081،بلوچستان میں19ہزار220 ،گلگت بلتستان میں4961اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے11ہزار017کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندہ سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید29مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 13537ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4458افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 5769،خیبرپختونخوا میں 2159،اسلام آباد میں526،بلوچستان میں202اور گلگت بلتستان میں 103اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث320 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ22ہزار038 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے1,823مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,307افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ71ہزار878مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران44ہزار061کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2253افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 95لاکھ29ہزار763افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

coronavirus death

islambad

corona test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div