Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

'آئینی عہدے پر فائز شخص سے استعفی نہیں مانگا جاسکتا'

رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ کہتے ہیں آئینی عہدے پر فائز کسی...
شائع 15 مارچ 2021 07:26pm

رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ کہتے ہیں آئینی عہدے پر فائز کسی شخص سے استعفی نہیں مانگا جاتا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر ڈسکہ میں الیکشن کمیشن نے آپکے ڈاکے کو مسترد کیا تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ آپ اس پر چڑھ دوڑیں۔ قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ خان صاحب اب تو آپکے استعفے کا ٹائم ہے اور بہت جلد ہے۔

نئیر بخاری نے کہا عمران خان کو مطالبہ کرنا چاہئے کہ مظفر شاہ کو چیف الیکشن کمشنر بنادینا چاہئے۔پہلے حکومت نے چیف الیکشن کمشنر سمیت تمام ارکان کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

وفاقی وزیرشفقت محمود نے کہا الیکشن کمیشن کو نیوٹرل ہونا چاہیے لیکن موجودہ الیکشن کمیشن نیوٹرل نہیں۔ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں مکمل ناکام ہوچکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بطورحکمران جماعت الیکشن کمیشن پر کوئی اعتماد نہیں۔ نیا الیکشن کمیشن بنایا جائے جس پر سب کو اعتماد ہو ۔

ECP

PPP

Senate election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div