Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کوروناکیسزمیں اضافہ:پنجاب کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ساتھ...
شائع 21 مارچ 2021 12:24pm

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ساتھ صوبے بھر میں نئی پابندیوں کا اطلاق تو کردیا گیا تھالیکن اسمارٹ لاک ڈاون کے باوجود شہر میں کورونا کیسز کی تعدار میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں شہریوں کی نقل و حرکت کرنے جبکہ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی کی گئی ہے۔

کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار میں تبدیلی کرتے ہوئے تمام دوکانیں شام 6 بجے بند کردی جاتی ہیں جبکہ صوبے میں ہفتہ اور اتوار کو کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق تمام میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریاں اور گروسری اسٹورز، جنرل اسٹورز، چکیاں، پھل سبزی کی دکانیں، تندور اور پٹرول پمپس 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن کھلے رہیں گے جبکہ ٹائر پنکچر شاپس، فلنگ پلانٹس، ورک شاپس، اسپیئر پارٹس شاپس اور زرعی مشینری و آلات کی دکانیں بھی 24 گھنٹے کھلی رہے گی۔

ریسو ران میں انڈور ڈائننگ سختی سے منع ہے صرف ٹیک اویز کی اجازت ہے نوٹیفکیشن کا اطلاق 29 مارچ تک نافذ العمل رہے گا۔

coronavirus

Smart lockdown

lahore

punjab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div