Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سعودی مردوں کی پاکستانی خواتین سے شادی پر پابندی عائد

سعودی عرب نے اپنے شہریوں پر پاکستان، بنگلہ دیش، چاڈ اور میانمار...
شائع 22 مارچ 2021 08:30am

سعودی عرب نے اپنے شہریوں پر پاکستان، بنگلہ دیش، چاڈ اور میانمار کی خواتین سے شادی کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ مذکورہ ممالک کی خواتین سے شادی کے خواہش مند سعودی مردوں کو اب سخت قوانین اور جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غیر سرکاری اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو مندرجہ بالا چار ممالک سے تقریباً پانچ لاکھ خواتین سعودی عرب میں رہائش پذیر ہیں۔

مکہ ڈیلی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں مکہ پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف القریشی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ان ممالک کی خواتین سے شادی کے خواہشمند سعودی مردوں کو سخت قوانین کا سامنا کرنا ہو گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد غیر ملکی خواتین سے شادی کے خواہش مند سعودی شہریوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے، تاہم اگر کوئی غیر ملکی خاتون سے شادی کا خواہش مند ہے بھی تو اسے اجازت دینے کیلئے نئے طریقہ کار بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں جن پر عمل درآمد کے بعد ہی کسی کو اجازت مل سکے گی۔

رپورٹ کے مطابق غیر ملکی خواتین سے شادی کی خواہش رکھنے والے سعودی شہریوں کو حکومت کی رضامندی بھی درکار ہو گی جس کیلئے اسے ایک درخواست دینا پڑے گی، جبکہ طلاق یافتہ مرد طلاق کے چھ مہینے بعد تک یہ درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔

درخواست گزار کی کم از کم عمر بھی 25 سال ہونی چاہئے جبکہ اسے ڈسٹرکٹ میئر کے دستخط شدہ شناختی دستاویزات جمع کروانے کے علاوہ فیملی کارڈ کی کاپی بھی درخواست کے ساتھ جمع کروانی ہو گی۔

Divorce

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div