Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

سندھ میں تمام مزارات دوبارہ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی:سندھ میں تمام مزارات کو دوبارہ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری...
اپ ڈیٹ 23 مارچ 2021 12:01pm

کراچی: سندھ میں تمام مزارات کو دوبارہ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ زائرین کورونا ایس اوپیزپرمکمل عملدرآمدیقینی بنائیں اورماسک لازمی پہنےاپنی اوراپنے پیاروں کی زندگی کاتحفظ کریں۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کے خطرے کے پیش نظر صوبے بھر میں مزارات اور درگاہوں کو عوام کیلئے بند کردیا تھا۔

محکمہ اوقاف سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ محکمہ داخلہ سندھ کے احکامات کی روشنی میں کورونا وائرس کی وجہ سے سندھ بھر میں درگاہیں اور مزارات 15مارچ سے 15 اپریل تک بند رہیں گے۔

گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے ہونے والے اجلاس میں ملک بھر میں مزارات مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

coronavirus

karachi

sindh

Shrine

Opening

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div