Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ملکی ترقی معیشت کو ٹھیک کرنے سے مشروط

وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی معیشت کو ٹھیک...
شائع 31 مارچ 2021 10:13pm

وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی معیشت کو ٹھیک کرنے سے مشروط ہے، اسد عمر اور حفیظ شیخ نے ملکی معیشت کو مستحکم کیا، اپنی صنعت اور مفاد کو مندنظررکھتے ہوئےبھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسٹیٹ بینک کوخود مختارکیا ہے۔

نئے وزیر خزانہ کی پہلے اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا بریفنگ،کہتے ہیں موجودہ حکومت نے ملکی مفاد کی خاطر بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو خود مختار کیا ہے، ہمیں صنعت اور عوام کی فلاح دیکھنی ہے، کبھی کبھی سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں لیکن ہمارے فیصلوں کی بنیاد پاکستان اورعوام کی فلاح ہوگی ۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ سبسڈی کو ٹارگٹڈ کرنے کیلئے محکموں سے بات کررہے ہیں، میں عوام کو جوابدہ ہوں اور اپنے ملک میں رہوں گا۔

میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی نوید بھی سنائی جس کا بعد میں وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

!!!کیا وجوہات ہیں اس وبا کے بڑھنے کی

Hammad azher

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div