Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

لیگی رہنماوں کی پریس کانفرنس، دباو کی کوشش قرار

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ لیگی رہنماؤں کی...
شائع 01 اپريل 2021 10:15pm

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ لیگی رہنماؤں کی میڈیاسےگفتگواداروں پردباؤڈالنےکی کوشش ہے۔

ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلوں کا احترام نہ کرناان کی پرانی روش ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ انہیں وہی فیصلے قابلِ قبول ہیں جو ان کےحق میں ہوں، یہ قانون کااحترام اپنی سہولت اورمنشا کے مطابق کرتےہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اداروں پر دباؤ ڈالنا ان کا سیاسی وطیرہ بن چکا، ن لیگ نے ملکی اداروں کو تباہ کیااوراب بھی کاربندہیں، جبکہ ڈسکہ الیکشن کا فیصلہ وہاں کے عوام کریں گے، دوسری جانب لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن سےمتعلق تشویشناک خبریں سامنےآئیں۔ اور 10 لاپتہ پریزائیڈنگ افسران کو ایک جگہ لے جایا گیا

شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن کے دوران لاپتاپریزائیڈنگ افسران غائب ہوئےتھے،اور 10پریزائیڈنگ افسران کو ایک جگہ لےجایاگیا۔

شاہدخاقان عباسی نے مزید کہا کہ افسران کواغوا کرنےوالے کون تھے؟

انہوں نے مزید کہا کہ موبائل لوکیشن سےاغواء ثابت ہوگیا ہے،

shibli faraz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div